Search

بعض اوقات گائے‘ بھینسوں کو نظربد لگ جاتی ہے یا حاسدین کالے علم کے تعویذ وغیرہ کروا دیتے ہیں تو جانوروں میں بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں اور ان کے دودھ میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ ان سب عوارضات سے بچاؤ کیلئے سات مرتبہ سورۂ تغابن مع اول و آخر تین بار درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اور اس پانی کا جانوروں پر چھڑکاؤ بھی کریں اور یہ دم والا پانی دوسرے پانی میں ملا کر انہیں پلاتے رہیں۔ ایک ہفتے میں دو تین بار یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ جانور بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے اور ان میں برکت بھی ہوگی۔

(محمود فرمان‘ شرقپور)