محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جو قارئین عبقری بے روزگار ہیں ان کیلئےانتہائی طاقتور دو عمل حاضر ہیں:۔
پہلا عمل:ہر نماز کے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ سورۂ والضحیٰ اس ترتیب سے پڑھیں کہ سورۂ والضحیٰ میں نو (ک) ہیں ہر ک پر نو مرتبہ یَاکَرِیْمُ پڑھنا ہے۔ یہ عمل نو دن کریں۔ نو دن میں ملازمت نہ ملے تو اٹھار ہ دن کرلیں ان شاء اللہ جلد ملازمت مل جاتی ہے۔یہ عمل میرا آزمودہ ہے۔
دوسرا عمل: فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ ظہر کی نماز کے بعداول وآخر بائیس مرتبہ درود شریف اور درمیان چاروں قل پڑھیں‘ عصر کی نماز کے بعد اول وآخر تئیس مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ مغرب کی اول و آخر نماز کے بعد چوبیس مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل‘ عشاء کی نماز کے بعداول و آخر درودشریف اور درمیان میں چاروں قل ایک مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد نوکری مل جاتی جاتی ہے۔ یہ عمل میرا آزمودہ ہے۔(م۔ن‘ جھنگ)