Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں ان کی جیب میں جتنے بھی پیسے ہوں وہ خرچ کرڈالتے ہیں‘ ان کی جیب میں پیسے نہیں ٹکتے‘وہ لاکھ کفایت شعاری اپنائیں مگر پھر بھی فضول خرچی کر بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر تنگدستی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ایسے احباب کو چاہیے کہ اپنی اس عادت پر کنٹرول کریں اور پیسے لیتے وقت تعوذ اور تسمیہ پڑھیں اور پیسے دیتے وقت انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھیں۔ میرا یہ آزمودہ ہے۔ واقعی ہی اس عمل سے پیسوں میں برکت اور فضول خرچی کی عادت سے چھٹکارا مل جاتا ہے اور انسان کفایت شعار بن جاتا ہے اور سب سے بڑھ کر اگر کوئی چیز خرید کرے یا بیچے تو اس میں برکت اور کفایت ہوتی ہے۔ عمل کرنے سے پہلے یقین کامل ہونا بہت ضروری ہے۔  (م۔ا۔ز، گوجرانوالہ)