Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دانت میں بہت درد تھا تو مجھے یاد آیاکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ چھینک آنے پر الحمدللہ رب العالمین علی کل حال پڑھ کر زبان مبارک دانتوں پر لگاتے تھے۔ میں نے سوچا مجھے تو چھینکیں نہیں آرہیں تو میں یہ عمل کیسے کروں‘ اللہ کی قدرت کہ مجھے تھوڑی دیر کے بعد چھینکیں آنا شروع ہوگئیں اور میں نے یہ عمل خوشی سے شروع کردیا۔ جیسے ہی میرے دانت کا درد ٹھیک ہوا تو چھینکیں آنا بھی بند ہوگئیں۔ یہ عمل میں نے عبقری رسالے میں پڑھا تھا۔ اللہ رب العزت مجھے معاف فرمائیں میں یہ سمجھتی تھی کہ یہ بس ایسے باتیں ہی ہیں مگر حضرت جی آپ کا درس سننے کے بعد مجھے لگتا تھا کہ اعمال سے صرف آخرت سنورتی ہے مجھے خبر ہی نہیں تھ کہ مسنون دعاؤں سے کیا ہوتا ہے‘ حفاظت کیسے ہوتی ہے‘ اعمال فائدہ کیا واقعی میں ہوتا ہے؟ یہ سب جو مجھے اللہ کریم سے آشنائی اور اس کے اعمال میں یقین مجھے آپ نے درس کے ذریعے کروایا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے‘ آپ کو اتنی خوشیاں عطا ہوں کہ آپ سمیٹ سمیٹ کر تھک جائیں۔ آپ دامن میں اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کی بارش کرے۔ آمین!۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ایک وقت وہ تھا کہ میں مسنون دعائیں یاد کرنے والوں پر ہنستی تھی اور آج مجھے مسنون دعائیں یاد کرنے کا شوق نہیں جنون ہے۔ قرآن پاک کی سورتیں یاد کرنے کی تڑپ ہے۔ یہ سب کیسے ہوا؟ یہ سب درس کی برکات سے ہوا‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی شان کے بقدر دنیا وآخرت میں عطا فرمائے۔ آمین! (ش‘ لاہور)