محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ تین سال پہلے بک سٹال سے خریدا‘ بس اس کے بعد تو اس کا دیوانہ ہی ہوگیا‘ ہر ماہ شدت سے انتظار رہتا ہے‘ جو میں چاہتا تھا وہ مجھے اس رسالہ سے ملا‘ عبقری کیلئے ایک ٹوٹکہ لکھ رہا ہوں۔بواسیرخونی ہویا بادی ختم۔ ھوالشافی: تخم نیم ایک تولہ‘ رسوت انڈیا ایک تولہ‘ مشک کافور آدھا تولہ۔ پیس کر پاؤڈر بنالیں‘ صبح و شام چنے کے برابر دوا تازہ پانی کےساتھ لیں‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ (ق، لاہور)