Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی صحت اور لمبی زندگی کیلئے ڈھیر ساری دعائیں ہر وقت دل سے نکلتی ہیں ۔ مجھے دو سال سے معدے میں بہت زیادہ جلن، گرمی اور منہ میں بہت زیادہ چھالے نکلتے تھے، جس کے بارے میں چار ماہ قبل آپ کو خط لکھا تھا اور ساری علامات بتائی تھیں۔ آپ نے ’’ٹھنڈی مراد اور اکسیر البدن‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔چار ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے یہ ادویات میںاستعمال کررہا ہوں جس سے معدے کی جلن ختم اور منہ میں چھالے نکلنا بند ہوگئے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے تاکہ آپ اسی طرح مخلوق خدا کی خدمت بغیر کسی لالچ کے کرتے رہیں۔ آمین! (ہاشم رضا)۔