Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘بے شمار ٹوٹکے آزمائے ‘ بے شمار لوگوں کو بھی بتائے ہر کوئی تعریف کیے بنا نہیں رہتا۔میرے پاس بھی ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ھوالشافی: لہسن کو کوٹ کر اس میں نمک ملا کر پیسٹ بنالیں اور جس دانت یا ڈاڑھ میں درد ہو اس کےاوپر یانیچے رکھیں۔ تھوڑا مشکل ہوگا لیکن اللہ تعالیٰ نے چاہا تو درد تھوڑی دیر میں ہی ختم ہوجائے گا۔ (آصف نواز‘ ننکانہ صاحب)