Search

جو کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جس میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہو ایسے میں ذیل کا عمل بے حد مفید اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ ذیل کا درود پاک کثرت سے پڑھا کرے۔ اس سے نہ صرف یہ شکایت رفع ہوجائے گی بلکہ یہ تمام لاعلاج امراض کا شافی علاج بھی ہے۔ درود پاک یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی رُوْحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی قَلْبِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُلُوْبِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی قَبْرِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ۔
ناخنوں کی تکلیف سے نجات
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ناخنوں کی ایک تکلیف جسے نتھور پکنا کہتے ہیں کیلئے ٹوٹکہ عرض ہے جس سے میں خود بھی شفاء یاب ہوچکا ہوں۔ بہت سوں کو بتا کر دعائیں لے چکا ہوں۔ ھوالشافی: چائے کی پتی کا قہوہ بنا کر جب ہلکا گر رہ جائے تو پیروں یاہاتھوں کی متاثرہ انگلیاں یا انگوٹھا اس میںڈبویا جائے دن میں تین بار یہ عمل کریں۔ اس کے تیسرے عمل تک اگر زخم کے اندر پیپ (ریشہ) پڑگیا ہے تو خارج ہوکر درد کو آرام آجائے گا۔کم از کم تین دن تک یہ عمل کریں۔ اگر ہلکی پھلکی تکلیف ہو تو ایک دن میں ہی ختم ہوجائے گی۔ ناخنوں کو تراشتے ہوئے سائڈوں سے زیادہ گہرائی میں نہ کاٹیں‘ کبھی یہ تکلیف نہ ہوگی اور خاص طور پر کبھی بھی پاؤں میں تنگ جوتے نہ پہنیں کیونکہ اکثر پاؤں کی انگلیوں میں یہ بیماری تنگ جوتے کی وجہ سے ہوتی ہے۔
سفید بال سیاہ: ھوالشافی: پوست ہلیلہ‘پوست بلیلہ‘ آملہ‘ ماجو پھل اور بابچی برابر وزن پیس کر سفوف بنالیں۔ دس ماشہ صبح نہار منہ کھائیں‘ جڑ سے بال سیاہ ہوجائیں گے۔ نان‘ گندم بے نمک استعمال کریں۔ (بحوالہ عبقری جلد نمبر 11)