Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میں بھی چاہتا ہوں کہ میرا حصہ بھی اس کارخیر میں مل جائے۔ لہٰذاایک انتہائی مؤثر اور تیربہدف ہے۔مصائب اور غم انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہے اگر مصیبت کے وقت اللہ کی رحمت شامل ہو جائے تو مصیبت بہت جلد رفعہ ہو جاتی ہے اس مقصد کے لیے اس دعا کا ورد انتہائی اکثیر ہے اگر کسی شخص پر اچانک مصیبت آجائے اور اسے خلاصی کا کوئی راستہ نظر نہ آتا ہوتو مصیبت زدہ کو چاہیے کہ وہ نماز تہجد ادا کرے اور اس کے بعد اس دعا کو 313 مرتبہ 21 یوم تک پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے مصیبت سے نجات کی دعا مانگے ان شاء اللہ عزوجل مصیبت سے نجات حاصل ہو جائے گی۔دعا یہ ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔لَامَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنَ اللہِ اِلَّا اِلَیْہِ۔(عبدالقیوم، پشاور)