محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً ڈیڑھ سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں۔ ہر مہینے اس کا بڑی بے تابی سے انتظار رہتا ہے۔ اس میں چھپنے والا ہر قسم کا مواد بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں دنیا و آخرت کی بھلائی کیلئے اتنا کچھ ملتا ہے کہ دل سے عبقری ٹیم کیلئے دعائیں نکلتی ہیں۔ یہ اللہ کی رحمت اور آپ کی زبردست کاوش کا نتیجہ ہے۔ میںآج قارئین عبقری کیلئے’’ بہتے ہوئے کان کا نسخہ‘‘ ایک نسخہ بھیج رہی ہوں۔ میرا بھانجا چھوٹا سا تھا جب اس کے کان بہتے تھے‘ ہر قسم کے علاج کروا کر تھک چکے تھے مگر اس پر کسی دوائی کا اثر نہ ہوتا تھا۔ پھر کسی نے ہمیں درج ذیل نسخہ بتایا‘ ہم نے بنا کر استعمال کروایا تو چند ہی دنوں میں اسے آرام آگیا۔ اب اس کی عمر 40 سال سے اوپر ہے مگر آج تک دوبارہ اس کے کان میں کبھی تکلیف نہیں ہوئی۔ اگر کسی کے کان میں پھنسی وغیرہ ہے یا میل جمی ہے پانی پڑگیا تو اس نسخے کو استعمال کریں‘ بہت جلد آرام آجاتا ہے۔ نسخہ درج ہے: ھوالشافی: نیم کے پتے12 گرام‘ ممیری 6 گرام اور افیون چنے کے برابر تینوں چیزیں 20 گرام سرسوں کے تیل میں جلالیں۔ بعدازاں تیل چھان کر بہتے ہوئے کان میں ڈال دیں۔ (خ۔ڈ‘ شاہدرہ)