محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری شمارہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اوروقتاً فوقتاً آزمودہ تجربات و مشاہدات عبقری قارئین کی نذر کرتا رہتا ہوں۔ میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے ۔ یقیناً قارئین عبقری اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ میرے ہاتھ میں موہکے نکل آئے تھے‘ میں بہت زیادہ پریشان تھا‘ مجھے ایک پان بیچنے والے بنگالی نے یہ ٹوٹکہ بتایا کہ ان موہکوں پر پان کے پتے کی ڈنڈی رگڑو‘ میں نے اسی بنگالی سے روزانہ پان کی ڈنڈی لینا شروع کردی اور موہکوں پر رگڑ لیتا تھا۔ الحمدللہ موہکے جڑ سے ختم ہوگئے اور اب الحمدللہ میرے ہاتھ دوبارہ صاف شفا ف اور خوبصورت ہوگئے ہیں۔ (محمد طاہر)