تین مرتبہ لفظ پڑھا‘ انگلی لگائی اور درد ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ ماہ پہلے ایک ڈاکٹر کے کلینک پر ماہنامہ عبقری پڑھنے کا موقع ملا۔ رسالہ اتنا زبردست تھا کہ میں اس کی کیا تعریف کروں‘ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں میری بہت سی پریشانیاں اس رسالہ سے حل ہوئی‘ عبقری میں چھپنے والے وظیفے اور نسخے بڑے کارآمد ہوتے ہیں۔ میرے شوہر کی ٹانگ میں بڑا درد رہتا تھا آرتھو پیڈک سرجن سے بھی علاج کروایا‘ اس کے علاوہ اور ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا لیکن درد تھا کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا تھا۔ عبقری میں کسی نے بتایا تھا کہ درد ختم کرنے کیلئے تین مرتبہ سانس روک کر شہادت کی انگلی سے لکھیں بعد میں اس جگہ ہاتھ پھیردیں درد اسی وقت یا دو مرتبہ کرنے سے ختم ہوجائے گا۔ آپ یقین کریں کہ میں نے دو مرتبہ دَم کیا تو انہیں کافی فرق پڑا۔ ایک ہفتہ کرنے سے ٹانگ کا درد بالکل ختم ہوگیا‘ ڈاکٹری دوائیوں سے اتنی دیر کا ختم درد نہیں ہورہا تھا وہ ایک ہفتے میں مکمل ٹھیک ہوگئے۔ محترم حکیم صاحب! ہمیں دعاؤں میں ضروریاد رکھیے گا اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین! (ج۔ر)