Search

جنتیوں کی سفارش

 

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا ’’قیامت کے دن لوگ صفوں میں قائم ہوں گے کہ ایک دوزخی ایک مرد کے پاس سے گزرے گا تو کہے گا، اے فلاں آپ کو یاد نہیں وہ دن جب آپ نے پانی مانگا تھا تو میں نے ایک گھونٹ پلایا تھا۔ آپﷺ نے فرمایا چنانچہ یہ جنتی اس دوزخی کی سفارش کرے گا اورایک آدمی گزرے گا تو کہے گا آپ کو وہ دن یاد نہیں جب میں نے آپ کو طہارت کے لیے پانی دیا تھا۔ چنانچہ یہ بھی اس کی سفارش کرے گا۔ دوسری روایت میں ہے کہ دوزخی کہے گا۔ ارے فلاں آپ کو وہ دن یاد نہیں جب آپ نے مجھے فلاں کام کے لیے بھیجا تھا تو میں آپ کے کہنے پر (اس کام کیلئے) چلا گیا تھا، چنانچہ یہ بھی اس کی سفارش کرے گا۔(سنن ابن ماجہ شریف: باب فضل صدقۃ الماء)