Search

میری فیملی ڈاکٹر کا بتایا کامیاب ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھ کر حوصلہ ہوا‘ اعمال پر پلنے‘ بننے اور اعمال سے بچنے کایقین پیدا ہوا۔درس میں آتی ہوں‘ گزشتہ سال ایک تجربہ آزمایا‘ میرے تکیے روئی کے ہیں‘ بہت نرم‘ مگر مجھے ایسا لگتا جیسے اینٹ پر سر رکھ کر سوتی ہوں‘ گردن اکڑ جاتی‘ درس میں مسنون دعا سن کر ‘ گھر جاکر تکیہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے بِسْمِ اللہِ مَاشَاءَ اللہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھا‘ سر میں نہ درد ہوا‘ نہ ہی گردن میں اکڑن پیدا ہوئی اور نیند ایسی پرسکون آئی کہ میں حیران رہ گئی۔ ایک اور آزمودہ ٹوٹکہ: میری فیملی ڈاکٹر نے بتایا تھا چھوٹے بچوں کو نہلا کر کمر اور سینے پر ناریل کاتیل مل دیں‘ وہ ٹھنڈ سے محفوظ رہتے ہیں۔