Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا رسالہ عبقری پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے‘ اللہ پاک آپ کی عمر دراز فرمائے‘ آمین!۔ میرا درج ذیل نسخہ بخار چکن گونیا کیلئے آزمودہ ہے اور مسند حکیم سے لیا گیا ہے۔ قارئین کیلئے لکھ رہا ہوں ‘ قارئین سے درخواست ہے کہ جتنا ہو سکے اس کو آگے بتائیں تاکہ کسی انسان کا بھلا ہوسکے۔ یہ نسخہ اپنے استاد محترم سے سن کر آزمایا ہوا ہے اللہ کے حکم سے بڑا فائدہ ہوا۔ نسخہ یہ ہے:۔ ایک تولہ ادرک ٹکڑے کرکے دو گلاس پانی میں آگ پر اتنا پکائیں کہ وہ آدھا(ایک گلاس) رہ جائے اب اسے مریض کو صبح و شام چائے کے دو دو چمچ پلائیں‘ یہ بڑوں کی خوراک ہے‘ یعنی بالغ کیلئے اور اٹھارہ سال سے کم عمر کیلئے ایک ایک چمچ صبح و شام اگر مرض شدید ہے تو دن میں تین سے چار مرتبہ بھی خوراک دے سکتے ہیں۔ (محمد شاکر کھپروی)