Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دو سال سے تسبیح خانہ اور عبقری سے واسطہ ہے‘آپ کی کتب عامل کامل بننے کے راز‘ مجھے شفاء کیسے ملی؟‘ باکمال عاملین کے تجربات‘ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میرے پاس آزمودہ نسخہ ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کرناچاہتا ہوں:۔ کمردرد کا شرطیہ علاج: دیسی انڈا لے کر اس کو ہاف بوائل کرلیں‘ انڈا چھیلتے ہی فوراً کھالیں‘یاد رہے زردی کچی ہونی چاہیےاور سے شہد ملا نیم گرم دودھ ایک گلاس پی لیں۔ اسی طرح روزانہ ایک انڈا اور شہد ملا دودھ استعمال کریں۔ 21 دن کے اندر کمردرد کا شرطیہ علاج ہوگا۔ (کاشف علی قادری‘گوجرانوالہ)