محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں مسلسل کئی سالوں سے پریشانیوں و بیماریوں میں مبتلا تھی۔ جب سے اسم اعظم کے دم میں آنا شروع کیا ہے پریشانیوں اور بیماریاں دور ہوگئی ہیں۔ میں اپنے بچوں سمیت آپ سے بیعت ہوں۔ (مسرت شاہین،وزیر آباد)
شوہر کی طبیعت ٹھیک ! مزاج بدل گیا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!روحانی دم سے جسم پر جو ہر وقت بوجھ اور ٹینشن تھی وہ ختم ہوئی ہے۔ رمضان المبارک میں میرے دو بیٹے تسبیح خانے آتے تھے ان میں عاجزی آگئی ہے میرا کہنا اب نہیں ٹالتے۔ چھوٹا بیٹا کہتا ہے کہ تسبیح خانے میں روحانی سکون بہت ملتا ہے دل کرتا ہے وہاں سے واپس نہ آئوں۔ حلال رزق میں برکت ہوئی ہے۔ میرے شوہر اکثر بیمار رہتے تھے لیکن جب سے روحانی دم کروایا ہے میرے شوہر کا مزاج بالکل بدل گیا ہے طبیعت ہشاش بشاش ہوگئی ہے۔مجھے چاولوں کا عمل کرنے کو کہتے ہیں اس کے علاوہ قبرستان میں چینی باجرہ اور چاول، چھت پر پرندوں کے لیے مٹی کی کنالیاں لائے۔ میرے کنبے کا بہت خیال رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک زندگی ہے روحانی دم میں شرکت کرتا رہوں گا۔ (غزالہ اکبر، لعل عیسن)