Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دانت کے درد کا ایک زبردست روحانی عمل ہے۔ عمل درج ذیل ہے:۔ جس شخص کے دانت میں درد ہو اسے چاہیے کہ جس دانت میں درد ہو اس پر ہاتھ رکھے اور پہلے درود تاج پڑھے پھرتین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے پھر درود تاج پڑھے پھر چار مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے اور آخر میں درود تاج پڑھ کر دم کرے۔ اس کو زندگی بھر پھر کبھی دوبارہ دانت کا درد نہیں ہوگا‘یہ دم کوئی دوسرا بھی دانت درد والے شخص کو کرسکتا ہے۔ آزمودہ اور پتھر پر لکیر ہے۔(محمد قاسم‘ جھنگ)