Search

پیشاب کو زیادہ دیر روکنے کی عادت سے ضعف مثانہ‘ جریان اور احتلام پیدا ہوتا ہے۔ پاخانہ کو روکنے سے بواسیر‘ درد سر اور نکسیر کا خطرہ ہے۔ بھوک کو روکنے سے جسم دبلا ہوجاتا ہے اور ضعف دل لاحق ہوجاتا ہے۔ پیاس کو روکنے سے تپ حفقان‘ غشی‘ نظر کی کمزوری‘ ضعف باہ اور ضعف اعصاب پیدا ہوتا ہے۔ جمائی و انگڑائی کو روکنے سے جسم کے عضلات سست ہوجاتے ہیں۔ سردرد اورکاہلی پیدا ہوتی ہے۔کھانسی کو روکنے سے سل اور ضعف دل و اختلاج پیدا ہوتا ہے۔چھینک کو روکنے سےدماغ اور نظر کی کمزوری ہوتی ہے۔(کامران‘ لاہور)