شیشے کے گلاس اور جگ چمکانے کیلئے پانی میں بیکنگ سوڈا ملائیں اور اس آمیز کو لے کر برتنوں پر لگائیں
نان اسٹک برتنوں کی حفاظت: نان اسٹک برتنوں پر ایسی پالش ہوتی ہے جس کے باعث کھانا برتنوں پر چپکنے سے محفوظ رہتا ہے تاہم اگر بداحتیاطی کی جائے تو ان کی پالش اتر جاتی ہے اور برتن اپنے مؤثر اثرات کھودیتے ہیں۔ نان اسٹک برتنوں کو ہمیشہ سپنچ سے دھونا چاہیے اور انہیں رگڑ کر نہیں دھونا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہیں الماری میں رکھتے وقت اس کے اندر اور باہر ململ کا کپڑا رکھ دیا جائے تو نان اسٹک برتنوں کی پالش رگڑ کر خراب ہونے سے بچ جائےگی۔
لکڑی کی بوکیسے ختم کی جائے: لکڑی سے بو ختم کرنے کیلئے اس پر لیموں کا رس ملیں تو لکڑی سے بو ختم ہوجائے گی۔
شیشے کے برتن چمکائیے: شیشے کے گلاس اور جگ کے روزانہ استعمال کے بعد ان پر بدنما دھبے پڑجاتے ہیں اور چمک ختم ہوجاتی ہے۔ شیشے کے گلاس اور جگ چمکانے کیلئے پانی میں بیکنگ سوڈا ملائیں اور اس آمیزے کو لے کر برتنوں پر لگائیں پھر ان شیشے کے برتنوں کو دھو کر رومال سے اچھی طرح صاف کریں۔ برتنوں کی چمک لوٹ آئے گی۔