Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کی کتاب ’’کلونجی کےکرشمات‘‘ خریدی اور بہت شوق سے پڑھی اور ان میں موجود نسخوں میں سے اکثر بنائے اور استعمال کیے جن سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ ایک مرتبہ میں نے تیس گرام کلونجی لی اور ان کو بہت باریک کوٹ لیا۔ میں نے یہ سفوف صرف پانچ دن استعمال کیا۔ ان پانچ دنوں میں بہت تندرست رہا‘ میری سالوں کی سستی کاہلی دور ہوگئی‘ صبح کو جب میں اٹھتا تو بالکل فریش ہوتا‘ سارا دن بڑا خوشگوار گزرتا‘ اب یہ نسخہ میرے مستقل استعمال میں ہے جس سے میں ہمیشہ تندرست و توانا رہتا ہوں۔ (سید محمدعبداللہ‘ ریاست جموں وکشمیر)