Search

اجزاء: دیسی گندم کا بغیر چھنا ہوا آٹا آدھ پاؤ‘ پسی ہوئی کلونجی آدھا چائے کا چمچ‘ نمک چٹکی بھر اور پانی۔
بنانے کا طریقہ: آٹا‘ کلونجی اور نمک پانی میں ملا کر گوندھ کر روٹی بنالیں۔فوائد: یہ روٹی عام روٹی کی نسبت مقوی معدہ ہے۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ یہ روٹی فالج‘ لقوہ اور جوڑوں کے امراض میںمفیدہے۔ یہ قبض کشا ہے۔ یہ روٹی اعصابی دردوں کو دور کرتی ہے۔
لاعلاج بیماری سے شفاء کیلئے عمل: اگر آپ ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جو سمجھ میں آنیوالی نہیں ہے یا لاعلاج ہے تو مریض بذات خودسورۂ انبیاء کی آیت نمبر 83کا کثرت سے ورد کریں۔ (حکیم ریاض حسین مکڑوال‘ میانوالی)