Search

میرا بیٹا جب پانچ چھ سال کا تھا تو ہماری مسجد میں رمضان المبارک کے سلسلہ میں ختم القرآن ہوتا اور میرا بیٹا اس ختم قرآن میں تلاوت قرآن پاک کیا کرتا‘ اس کی آواز بہت پیاری تھی اور بڑے خوبصورت انداز میں قرأت کیا کرتا تھا۔ اُس دن جب وہ تلاوت کیلئے بیٹھا اور تلاوت شروع کی تو تمام لوگ خاموش ہوگئے اور میرے بیٹے کی تلاوت سننے کیلئے متوجہ ہوئے کہ اچانک باہر ہمارا ایک ہمسایہ اپنے بچے کو مار رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ دیکھو بلال کیسے تلاوت کررہا ہے اور ایک تم ہو کہ کچھ بھی نہیں کرسکتے‘ اسی طرح کی باتیں کررہا تھا کہ اسی وقت بلال کا گلا یک دم بند ہوگیا‘ ایک عجیب قسم کی کھانسی کھانسنے لگا اور تلاوت نہ کرسکا۔ آج میرا بیٹا ماشاء اللہ 48 سال کا ہے لیکن آج تک اس کا گلہ ٹھیک نہیں ہوسکا۔ (عزیز الرحمان عزیز ‘ پشاور)