Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ ایک اچھی اور نیک کاوش کے لیے کوشا ں ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے ۔۱)چند رس۲)کنول ڈوڈے۳) طباشیر۴) انار کے پھول (خشک)۵) انار کے چھلکے (خشک)۶) بھاٹا ڈلی ۷)مصری سب اشیا ء ہموزن لینی ہے ۔بنانے کی ترکیب:ان سب اشیاء کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور صبح نہار منہ چاٹی کی لسی ، دہی کی لسی اگر دونوں نہ میسر ہوں تو کچھ دودھ کی لسی کے ساتھ چائے والی آدھی چمچی استعمال کرنی ہے ۔ سات دن تک مسلسل استعمال کریں۔ اگر افاقہ نہ ہو تو سات دن چھوڑ کر پھر استعمال کریں۔ بہت استعمال کیا ہوا نسخہ ہے اور کارآمد ہے ۔ جس کو بھی استعمال کروایا اللہ کے حکم سے شفا یابی نصیب ہوئی۔(شکیل اشرف‘سرگودھا)