اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر44:مہلک دوائیں‘ نبویؐ دوائیں اور جدیدسائنس : موجودہ دور میں ہم جن ادویات کے ذریعے علاج کررہے ہیں‘ یہ ادویات خود بنانے والوں کے مطابق جہاں ایک مرض کو وقتی فائدہ دیتی ہیں وہاں سینکڑوں نقصانات ضرور دیتی ہیں‘ تو پھر کیوں نہ ہم ایسے علاج کی طرف رجوع کریں تو خود ایک شفاء اور اکسیر و تریاق ہے۔ وہ ہے علاج نبویؐ یعنی نبوی ادویات بندہ نے ایسے بے شمار مریضوں کونبویؐ علاج کی طرف متوجہ کیا اور ہر مریض بفضل تعالیٰ شفایاب ہوا۔میری اس کتاب کی تالیف کا مقصد بھی یہی تھا کہ لوگوں کو نبوی دواؤں کی طرف لے کرآؤں اور اس کا مجھے بہت ہی زبردست رزلٹ بھی ملا۔ آئیے! ہم نبویؐ ادویات کی طرف رجوع کریں ۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات کی تحریریں اور جن جرائد و رسائل سے تحریریں لی گئیں ان کے نام درج ذیل ہیں:۔محمد رضی الاسلام حنیف۔ڈاکٹر شہزاد ہاشمی۔محمد بشیر راہی۔حکیم اقبال حسین۔ڈاکٹر طارق پرویز۔ ہاشم دریا دل۔ میگزین:ماہنامہ قومی صحت ۔حکایت۔میڈیکل نیوز۔ اردو ڈائجسٹ۔ہمدرد صحت۔
نوٹ: کتاب میں یا حوالہ میں کوئی غلطی ہو تو اطلاع کیجئے‘ ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)