محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بچے پڑھائی میں دھیان نہیں دیتے تھے۔ میں پریشان تھی کہ کیا عمل کروں کہ ان کا پڑھائی میں دل لگے۔ پھر مجھے فیس بک میں یہ عمل مل گیا کہ جو بچہ پڑھائی میں دھیان نہ دیتا ہو اسے 313 مرتبہ پوری بسم اللہ اول و آخر 3مرتبہ درود شریف پڑھ کرپانی پر دم کرکے 41دن روزانہ بلا ناغہ سوتے وقت یہ پانی پلائیں۔ تین سانس میں پھر میں نے یہ عمل کیا تو کافی بہتری آ گئی ۔(زوجہ نذیر)