Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایسے بچے جو تین سال کی عمر سے بھی اوپر ہو جاتے ہیں لیکن بولتے نہیں ان کے لیےیَا مُقَدِّمُ یَا اَللہُ روزانہ ایک تسبیح کسی بھی نماز کے بعد پانی پر دم کر کے بچے کو پلائیں بہت جلد بولنا شروع ہو جاتا ہے اگر مستقل بچوں کو پلائیں تو بچے ذہین ہوتے ہیں میرا بیٹا بھی سوا تین سال کا ہو گیا تھا لیکن بات نہیں کرتا تھا یہی تسبیح دم کر کے پلاتی رہی اب ساڑھے تین سال کی عمر میں ساری باتیں کر لیتا ہے ۔بچوں کے ریشز کیلئے: بچوں کو جب موشن لگتے ہیں تو بہت زیادہ ریشز ہو جاتے ہیں۔ اِس کے لیے تھوڑا سا سرسوں کا تیل لیں اُس میں کوئی بھی ٹالکم پاؤڈر جو ہم گلے میں لگاتے ہیں وہ اتنے ہی تیل میں ملا کر پیسٹ بنا لیں وہ بار بار لگائیں تو ریشز سے آرام مل جائے گا۔(ش۔م۔پاکپتن شریف)