محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے ماہنامہ عبقری سے بہت کچھ پایا ہے‘ بہت سی ہماری بیماریاں عبقری دواخانہ کی ادویات کی وجہ سے ختم ہوئیں اور عبقری رسالہ میں آئے وظائف کی وجہ سے بہت سارے مسائل حل ہوئے۔ میرے پاس ریشہ اور کیرے کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو قارئین کیلئے حاضر ہے۔ھوالشافی: ایک پاؤ خشخاش صاف کر کے حسب ذائقہ چینی ملا لیں۔ صبح نہار دو چمچ چبا کر کھا لیں اور رات کو سونے سے پہلے دو چھوٹے چمچ چائے والے چبا کر کھالیں‘ دعاؤں میں یاد رکھیں۔(ر۔ش‘ کھاریاں گجرات)