محترم حکیم صاحب السلام علیکم! جون 2007ء کے شمارہ میں گھنٹوں کے درد کیلئے گوند سے دوائی بنانے کا طریقہ لکھا تھا۔ یہ نسخہ مریضوں کو استعمال کرایا تو بہت ہی مفید پایا۔
ھوالشافی: ایک پاؤ گوند کیکر‘ ایک چھٹانک گوند کتیرہ دونوں کو گرینڈر میں باریک پیس لیں اور حسب ضرورت گھی میں بھون لیں کہ صرف براؤن ہوجائے۔
خوراک: ایک چمچ دوا گرم گرم دودھ میں تھوڑی تھوڑی ڈال کر خوب اچھی طرح حل کرلیں اور کھانے کے دو گھنٹے بعد لیں۔ (محمد منصور‘ لاہور)۔