محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالے پڑھتے ہوئے مجھے مسلسل پانچ سال ہوگئے ہیں‘ الحمدللہ! میں نے اس رسالے سے بہت کچھ پایا ہے۔اس رسالے نے مجھے سلیقے سے جینے کا ڈھنگ سکھا دیا ہے‘ اللہ سے مانگنےکا طریقہ بتا دیا ہے۔خاص طور پر مراقبے سے تو مجھے وہ وہ فیض ملے ہیں کہ میں خود اس چھوٹے سے عمل کے اتنے فوائد ملنے پر حیران ہوں۔میں نے بہت سی جگہوں کی سیریں کیں‘ بزرگوں سے ملی‘ ابھی پچھلے دنوں دوران مراقبہ مجھے کوئی روشنی اٹھا کر لے گئی‘ کچھ دیر بعد میں آسمان پر پہنچ گئی‘ آسمان پر جاتے ہی میں نے بہت سی جگہیں دیکھیں‘ پھر پتہ نہیں وہ کون ہے سفید کپڑے پہنےہوئے سر پر سفید نغوں والا تاج رکھا ہوا اور پھر آقا سرور کونینﷺ کی زیارت سےبھی مستفید ہوئی‘ وہ میرے سر پر پیار دیتے ہیں‘ کچھ فرمایا بھی تھا اب یاد نہیں‘ اُن کا اور اُس بزرگ کا نور مجھ پر پڑرہا ہے۔ میں نے اس دوران برقعہ پہن رکھا ہوتا ہے پھر پتہ نہیں کیا ہوا میں نیند کی آغوش میں چلی گئی اور میری آنکھ فجر کی اذان کے ساتھ کھلی۔ (و۔م)۔