یہ دوائی بے حد مفید و مجرب ہے۔ اس کا نسخہ مہاکوک شاستر سے لیا تھا‘ مفید ہونے پر آج قارئین عبقری کی نذرکرتا ہوں:۔ ھوالشافی: برگ مدار زرد رنگ‘ 20 عدد(آک کےپیلے پتے) گائے کا مکھن ایک تولہ‘ فلفل دراز ایک تولہ‘ کالی مرچ ایک تولہ‘ نمک سانبھر ایک تولہ‘ سیندھا نمک ایک تولہ‘ کالا نمک ایک تولہ۔ ترکیب: آک کے پتے پر مکھن لگا کر اوپر سے دوائی کوٹ کر لگائیں‘ اوپر پھر پتہ رکھیں اسی طرح تہہ در تہہ رکھیں۔ گل حکمت کرکے 15 کلو اپلوں کی آگ دیں‘ کالے رنگ کی دوائی تیار ہے۔ مقدار خوراک: ایک تا دو رتی صبح کو بعد از غذا ہمراہ تازہ پانی دیں۔ 20 یوم کا استعمال ہر قسم کا دمہ اورکھانسی بلغمی کیلئے مفید ہے۔ پرہیز: چاول‘تیل‘ چکنائی‘ گھی وغیرہ سے۔(محمد سلیم سُمرا‘ دنیاپور)۔