Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین! میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر ہوں‘ خواتین کو مختلف روحانی اعمال جو عبقری میگزین سے دیکھ کر پڑھتی ہوں بتاتی ہوں‘ کسی کو عبقری دواخانہ کی دوائی بتاتی ہوں الحمدللہ جو بھی آزماتی ہے دوائیں دیتی ہیں۔میرے کچھ آزمودہ تجربات قارئین عبقری کے نام۔ ماہواری میں خرابی شرطیہ ٹھیک: خاتون شفاء پینے کیلئے جب پانی گرم کریں تو اس میں ایک چمچ دیسی گھی ڈال کر استعمال کریں بے حد فائدہ ہوگا۔ میرا ذاتی تجربہ ہے مینسز(ماہواری) ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
جس کو بھوک نہ لگے اور اندر کا بخار نہ جاتا ہو‘ اجوائن تھوڑی سی لیں‘ رات کو پانی میں بھگو کر صبح اسی پانی میں رگڑ کرنہار منہ پی لیں تو ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
جس کو معدے کی گرمائش ہو‘ چاہے بواسیر ہو تو گلاب کا عرق پانی میں ملا کر پیتا رہے توبواسیر ختم ہوجاتی ہے۔ میں نے اپنی کمیونٹی میں ایک عورت کو یہ نسخہ بتایا تو اس کی بواسیر ختم ہوگئی۔ (ثمینہ اختر‘ کھوئیاں ‘تلہ گنگ)