محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین کی خدمت میں خدمت خلق کا جذبہ اپنائے کچھ انمول موتی لے کر حاضر ہوا ہوں‘ یہ ایک نسخہ اور روحانی عمل ہے ان کو معمولی ہرگز نہ سمجھیے گا۔ امید ہے آپ مستفید ہوکر میرے لیے دعائیں کریں گے۔ شوگر کنٹرول کرنے کا ٹوٹکہ: شوگر یعنی (ذیابیطس) کا موذی مرض بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے‘ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی: تخم سرس‘ ریٹھا‘ کلونجی ہر دوا سوگرام لے کر پیس کر کیپسول بھرلیں‘ ایک کیسپول تین ماہ صبح و شام پانی یا دودھ سے استعمال کریں۔ میٹھی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں‘ شوگر کنٹرول رہے گی۔ ان شاء اللہ۔نظر بد کے اثرات ختم: نظربد کے اثرات ختم کرنے کیلئے باوضو ہوکر سورۂ مدثر سات بار پڑھ کر گیارہ دن دم کریں‘ سورۂ ناس اور سورۂ فلق تین بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔ (ج۔ش)