محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کسی چیز کی تلاش ہو‘ کام مکمل کرنا چاہتے ہوں‘ مشکل سے یا رکاوٹ سے بچنا چاہتے ہوں درج ذیل دعا پڑھتے جائیں اور کام کرتے جائیں‘ سامان کی حفاظت کیلئے لاجواب ہے‘ایئرپورٹ پر سامان کی چیکنگ کا مسئلہ ہویا کہیں بھی رسامان رکھ کر چھوڑ جائیں کوئی دیکھے گا بھی نہیں۔
ِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ تین بار‘ پھر سورۂ حشر کی آخری تین آیات ایک بار صبح پڑھے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کیلئے استغفار کریں اور اس دن مرے تو شہید ہواور شام کو پڑھے توصبح تک یہی حکم ہے۔ (بحوالہ:الوظیفۃ الکریمہ) (نسیمہ‘ فیصل آباد)