محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلی مرتبہ خط لکھ رہا ہوں‘ میں اٹلی میں رہتا ہوں‘ کافی سال پہلے ایک مرتبہ موبائل فون پر آپ سے رابطہ کیا تھا اور آپ کو اپنی مشکلات بتائی تھیں آپ نے مجھے
پڑھنے کیلئے دیا تھا‘ اس کے علاوہ گزشتہ پانچ ماہ سے آپ کے سارے درس انٹرنیٹ سے سنتا ہوں‘ آپ کے درس سن کر احساس ہوا کہ زندگی کا مقصد کچھ اور ہے جبکہ میں نے اپنی زندگی کے چالیس سال اس دنیا کے پیچھے برباد کیے لیکن اس دنیا کو نہ پاسکا۔ اپنی جوانی‘ دولت اور فضول کاموں میں گزار دی‘ لیکن نہ دولت بناسکا اور نہ دنیا کو پاسکا۔ مگر اب آپ کے درس سننے اور وظیفہ پڑھنے کے بعد ذہن کو سکون ملتا ہے۔ مسائل حل ہونا شروع ہوئے ہیں۔ زندگی کا مقصد معلوم ہوگیا ہے۔ میرے پاس ایک روحانی عمل ہے جو کہ خاص طور پر عبقری قارئین کیلئے بھیج رہا ہوں۔ ایک اللہ والے فرماتے ہیں کہ سورۂ انعام کی درج ذیل آیت جس میں ایک ہی جگہ دو مرتبہ لفظ اسم اعظم اللہ اللہ آیا ہوا ہے اگر دونوں اسم اللہ کے درمیان جو دعا مانگی جاتی ہے وہ قبول ہوجاتی ہے۔ اس کے متعلق امام جزری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کا بار بار تجربہ کیا ہے اس کے علاوہ بہت سے دیگر علماء سے بھی اس کا مجرب ہونا منقول ہے۔ مطلب یہ کہ پارہ یا سورۂ کی تلاوت کرتے ہوئے جب اس جگہ پہنچیں اس وقت اگر یہ بات ذہن میں ہو تو پہلے اسم ذات اللہ پر قدرے توقف کرکے دل ہی دل میں دعا کرلی جائے پھر آگے تلاوت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ آیت درج ذیل ہے: