Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ پانچ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس رسالہ سے ہم نے بہت فوائد اٹھائے‘ میرے پاس ایک سینے کا راز ہے جس سے اگر چاہوں تو لاکھوں کما سکتا ہوں مگر عبقری کی دریا دلی کو دیکھتے ہوئے میں نے بخل شکنی کی اوریہ نایاب نسخہ عبقری قارئین کیلئے لکھ ڈالا۔ امید ہے لاکھوں مستفید ہوں گے۔
یہ ٹوٹکہ بہت سے لوگ نے آزمایا اور بہت سے آزمارہے ہیں‘ چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ چند ہی ہفتوں کے بعد فرق محسوس ہونا شروع ہوجاتا ہے اور چند ماہ کے بعد بندہ صحت یابی کی طرف گامزن ہوجاتا ہے
ھوالشافی: زیتون کا تیل ایک پاؤ‘ دیسی انڈے ایک درجن‘ ترکیب: زیتون کے تیل کو خوب گرم کریں‘ جب تیل کھولنے لگے تو چولہے سے اتار کرانڈوں کامکسچر تیل میں مکس کردیں۔ طریقہ استعمال: دوپہر کو روزانہ مالش کریں‘ گرمیوں میں پانچ دن تک غسل نہ کروائیں‘ سردیوں میں ایک ہفتے تک نہ نہلائیں۔ ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کروائیں۔انتہائی کامیاب اور نایاب نسخہ تھا مگر قارئین کیلئے حاضر ہے۔ (عبدالغفار‘ دائرہ دین پناہ)