محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں مسلسل دو سال سے روحانی محفل کررہا ہوں‘ روحانی محفل کرنے سے پہلے میرا قرآن پاک کی تلاوت کرنے کو بالکل بھی دل نہیں کرتا تھا‘ قرآن کھولتا تھا تو مجھے چکرآنا شروع ہوجاتے تھے بڑی مشکل سے دو یا تین صفحات تلاوت کرپاتا تھا لیکن جب میں نے پہلی مرتبہ روحانی محفل کی تو میں نے قرآن پاک کچھ ہی دنوں میں ختم کرلیا اور حیرت کی بات تو یہ کہ میں نے آخری دس سورتیں باآسانی یاد کرلیں۔ اس کے علاوہ مجھے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو میں روحانی محفل پورے خلوص کے ساتھ کرتا ہوں اللہ میرا وہ مسئلہ کردیتے ہیں۔ (محمد زبیر‘ سرگودھا)