ہمارے علاقے کا ایک آدمی بہت عرصے سے بیروزگار تھا‘ جب بھی اس کی بیوی بولتی کہ فلاں بچے کو کھانسی ہے یا فلاں بچے کو بخار ہے لیکن دوائی لانے کو پیسے نہیں ہیں تو وہ باہر جاکر چھوٹی سی شیشی میں نہر سے پانی بھرلاتا اور رات کو بچوں کو پلایا کرتا تھا اور یوں اس کے بچے رات میں ہی ٹھیک ہوجاتے۔ (سلیم اللہ سومرو‘کنڈیارو)