Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ میں شروع ہی سے پڑھائی کے معاملے میں بہت اچھا ہوں اورا سکول لائف سے ہی ہمیشہ پوزیشن ہولڈر رہا ہوں لیکن اس بار F.S.C کی تیاری کے دوران میری طبیعت بہت خراب ہوگئی جس وجہ سے میں بہت پریشان تھا کہ میں امتحانات کی تیاری کیسے کروں مگر پھر میں ہمت کرکے کچھ نہ کچھ تیاری کرتا رہا۔ امتحانات ختم ہونے کے بعد میں اپنے رزلٹ کیلئے بہت پریشان تھا کہ نہ جانے اس بار میرے ساتھ کیا معاملہ ہوتا ہے۔ میں عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور درس ہر جمعرات کو نیٹ پر سنتا تھا‘ خوش قسمتی سے رمضان المبارک آگیا اور میںرمضان تسبیح خانہ میں گزارنے لاہور آگیا۔ تراویح کے بعد آپ کا درس سننے کےبعد رو رو کے اللہ تعالیٰ سے اپنے رزلٹ کے حوالے سے دعائیں کیں۔ اللہ نے میری سن لی اور بہت اچھے نمبروں سے کامیاب ہوگیا۔ (ظہیر علی‘ کراچی)