محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ وظیفہ میں نے آج تک جس کسی کوبھی بتایا ہے اللہ نے اس کو اولاد نرینہ سے نوازا ہے۔1۔خاص دنوں سے فارغ ہونے کے بعد کچھ صدقہ دس، سورۂ توبہ ایک بار اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف۔2۔ ہر نماز کے بعدایک تسبیح رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ ﴿ۚالانبیائ۸۹﴾
3۔ تین بادام کی گریاں‘ ٹوٹی ہوئی نہ ہوں‘ 30 تسبیح یَاجَبَّارُ بعد از نماز عشاء پڑھ کر گریوں پر پھونک مار دیں۔ دو بادام کی گریاں اپنے خاوند کو کھلائیں اور ایک بادام کی گری خود کھائیں۔ یہ کورس گیارہ دن کا ہے‘ اس دوران کوئی پرہیز وغیرہ (میاں بیوی) کا نہیں۔ پہلے مہینے ہی اللہ فضل کردیگا‘ ورنہ دوسرےمہینے اگر دوسرے مہینے بھی نہ ہو تو تیسرے مہینے لازمی اللہ فضل کرے گا۔ انشاء اللہ۔(ڈاکٹر اشرف‘ گوجرانوالہ)