محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً گزشتہ چار سال سے تسبیح خانہ میں درس روحانیت و امن سننے کیلئے ہر جمعرات کو حاضر ہوتا ہوں۔میں ایک دوست کی دعوت پر درس میں ایک مرتبہ شریک ہوا اور اب تک باقاعدگی سے حاضر ہورہا ہوں اور خوب فوائد حاصل کررہا ہوں۔ آپ کے دروس نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے‘ میرے سوچنے‘ سمجھنے‘ فیصلہ کرنےکے انداز سب بدل گئے ہیں۔ میں اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے بہت پریشان رہتا تھا‘ الحمدللہ! جب سے درس میں شریک ہورہا ہوں اللہ تعالیٰ ایسے ایسے سبب بنارہا ہے کہ میں اکثر خود بھی پریشان ہوجاتا ہوں کہ اللہ ! کیسے بگڑے کام سنواردیتا ہے۔میں اپنے کاروبار کی وجہ سے بہت پریشان تھا مگر اب الحمدللہ، اللہ نے خوب رنگ لگائے ہوئے ہیں۔ درس نے واقعی میرے معاشی‘ گھریلو‘ روحانی تمام حالات بدل کر رکھ دئیے ہیں۔ (ابوعادل‘ لاہور)