محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں مقامی کالج میں پڑھتی ہوں‘ میری کالج فیس لیٹ ہوئی تو ایڈمن والا بہت ڈانٹتا تھا اور آٹھ ہزار روپے لیٹ فیس فائن مانگتا تھا۔ میں نے عبقری میں کٰھٰیٰعٓصٓ کے بارے ایک عمل پڑھا تھا۔ میں ہاتھ کی ایک انگلی ک پڑھ کر بند کی‘ پھر ھ پڑھ کر بند کی‘ تیسری ی پڑھ کر بند کی‘ چوتھی ع پڑھ کر بند کی اور پانچویں انگوٹھا ص پڑھ کر مٹھی بند کرلی‘ جب میں دفتر میں اس کے سامنے گئی اور جاتے ہی مٹھی کھولی نامعلوم اسے کیا ہوا اس نے مجھے جانے کوکہا اور آج تک فیس فائن نہیں مانگا۔ (مریم اعجاز‘ لاہور)