محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری قارئین کیلئے تیسرے کلمے کا ایک وظیفہ بھیج رہی ہوں جو کہ ایک بزرگ نے حاجت پوری ہونے کیلئے بتایا ہے‘ نہایت ہی مجرب ہے۔ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف سوالاکھ سوم کلمہ‘ سب گھروالے مل کر پڑھ لیں یا الگ ہر بار جتنا پڑھ سکیں پڑھ کراپنے مقصد کیلئے دعا کرنی ہے۔ سوا لاکھ مکمل ہونے کے بعد برکت کیلئے روزانہ پانچ سو مرتبہ نماز فجر کے بعد اور پانچ سو مرتبہ نماز عشا ء کے بعد پڑھ لیں۔ جس حاجت کیلئے بھی پڑھیں گے انشاء اللہ سوا لاکھ مکمل ہونے کے بعد وہ پوری ہوگی۔ (رفعت سلطانہ‘ بھکر)