Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس سن کر بہت سکون ملتا ہے‘اللہ میرے بیٹوں کوآپ جیسا بنادے بلکہ ہر ماں کو آپ جیسا بیٹا عطا ہو۔درج ذیل میری امی کے آزمودہ ٹوٹکے ہیں اور ہم قارئین میں پھیلارہے ہیں۔
بچے کا پیشاب اگر رک جاتا ہو تو قلمی شورہ گھول کر نلوں میں لگادیں‘ پیشاب تھوڑی دیر کے بعد جاری ہوجاتا ہے۔
اگر ناک بند ہوجائے تو سفید کنیر کے پھول چھاؤں میں سکھا کر نسوار کی طرح ناک میںسورج کی طرف منہ کرکے سونگھیں‘ فوراً چھینک آئیگی اور ناک کھل جائےگا۔ ماہواری کا مسئلہ فوری حل: ماہواری رک کرآتی ہو تو اینٹ کا ٹکڑا خوب گرم کریں جب سرخ ہوجائے تو اس کے اوپر گُڑ ڈال دیں‘ پھر اس گُڑ کی ’’بھاپ‘‘ لیں۔ دو سے تین بار یہ مخصوص بھاپ لینے سےماہواری کھل کر آتی ہے