محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کراچی میں اپنی پھوپھی کے گھر آئی ہوں۔ آپ کا رسالہ عبقری پڑھنے کوملا‘ اس میں سے دیکھ کر میں نے روحانی پھکی استعمال کی تو مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ مجھے ہر پندرہ بیس دن یا ایک ماہ کے بعد قے شروع ہوجاتی تھی جو آٹھ سے دس دن تک چلتی ہسپتال میں داخل ہوتی‘ تب بھی قے ختم نہ ہوتی۔ اللہ کا شکر ہے تین ماہ سے روحانی پھکی استعمال کررہی ہوں ایک مرتبہ بھی قے نہیں ہوئی اب میرا نظام ہاضمہ بالکل ٹھیک ہے۔ جس طرح روحانی پھکی نے مجھے فائدہ دیا ہے امید ہے کہ عبقری سے تعلق اور آپ کی شفقت کی وجہ سے ہمارے اور تمام مسائل بھی اللہ تعالیٰ ٹھیک کردےگا۔ انشاء اللہ!(حرا‘ خانیوال)