محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے رمضان تسبیح خانہ لاہور میں آپ کی زیرنگرانی گزارا۔ رمضان المبارک میں آپ نے سب کو دم والا تیل دیا تھا۔ میں اس تیل کو روزانہ رات کو سوتے وقت اپنے مہروں پر لگاتا ہوں۔ مجھے مہروں کا مسئلہ پچھلے دس سالوں سے ہے۔بہت علاج کروائے مگر جو سکون اور فائدہ اس تیل کے لگانے سے ہورہا ہے وہ پہلے کبھی نہ ہوا ۔ میں اس تیل میں زیتون کا تیل مکس کرکے اپنے مہروں کی مالش کرتا ہوں۔ (محمد عرفان‘ لاہور)