جو شخص آٹھ قسم کے لوگوں کے پاس بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں آٹھ چیزوں کا اضافہ فرماتے ہیں۔1)جو دولت مندوں کے پاس بیٹھتا ہے اس میں دنیا کی محبت اور حرص بڑھادیتے ہیں۔2)جو فقراء کے پاس بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں شکر اور اپنی تقسیم پر رضا مندی کا اضافہ فرماتے ہیں۔3)جو سلطان کے پاس بیٹھتا ہے میں تکبر اور سنگ دلی بڑھتی ہے۔4)جو عورتوں کے پاس بیٹھتا ہے اس میں جہالت، شہوت اورعورتوں کی عقل کی طرف میلان ہوتا ہے۔5)جو نابالغ لڑکوں کے ساتھ بیٹھتا ہے اس میں غفلت اور مزاح بڑھتا ہے۔6)جو فاسق لوگوں کے پاس بیٹھتا ہے اس میں گناہوں پر دلیری اور جرات، توبہ میں سستی زیادہ ہوتی ہے۔7)جو صلحاء کے پاس بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں اطاعت کی رغبت اور حرام سے پرہیز بڑھاتے ہیں۔8)جو علماء کے پاس بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں تقویٰ اور علم بڑھادیتے ہیں۔ (عاقب اجمل‘ ظاہر پیر)