محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کافی عرصہ سے معاشی مشکلات کا سامنا تھا۔جو بھی کام کرتا اس میں آخر خسارے کے سوا کچھ نہ ملتا۔میری خواہش تھی کہ اپنا ذاتی کاروبار ہو‘ غربت کا خاتمہ ہو جائے ۔اپنی ان خواہشات کی تکمیل کے لئے بہت تگ و دو کی مگر اس کے باوجود بھی کامیابی نہ مل سکی۔ایک دن کسی نے عبقری رسالہ ہدیہ کیا۔میں نے گھر آکر رکھ دیا۔مجھے مطالعہ کا زیادہ شوق نہ تھا مگر اہلیہ کے ذوق میں یہ چیز شامل تھی۔انہوں نے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ‘ ایک صفحہ پر رزق کی تنگی دورکرنے اور مسائل کےحل کیلئے تسبیح خانہ لاہور میں 21 جمعراتوں کی حاضری کالکھا تھا۔اہلیہ نے جب پڑھا تو انہوں نے کہا کہ اتنی جگہوں پر جا کر دیکھ لیا‘ یہ عمل بھی کر کے دیکھ لیں۔میں اور میری اہلیہ نےشب جمعہ کی روحانی محفل میں حاضری دینا شروع کر دی۔چند روحانی محافل سننے کی برکت سے بہتری کے اسباب بننا شروع ہو گئی۔ایسے محسوس ہوا جیسے کوئی بندش تھی جو روحانی محافل سننے کی برکت سےختم ہو گئی۔21 جمعراتیں مسلسل حاضری دینے سے الحمدللہ ذاتی کاروبار مل گیا جو کامیابی سے چل رہا ہے۔اس دوران اللہ تعالیٰ نے دوبار عمرہ کی سعادت بھی بخشی ہے۔(محمد اویس‘ قصور)