Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں انگلینڈ میں رہتا ہوں‘ جانوروں کی طرح زندگی گزاررہا تھا۔بہت سی الجھنوں میں پھنسا ہوا تھا جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔پھر تسبیح خانہ کی نسبت ملی تومجھے اعمال کی طاقت کا اندازہ ہوا‘ اب میں بہترین اور پر سکون زندگی گزار رہا ہوں۔ دل میں مخلوق خدا کے لئے بھلائی کا جذبہ ہے۔میں یہاں رہ کر غیر مسلموں میں تسبیح خانہ کا اعمال سے پلنے بننے اور بچنے کا سچا پیغام پھیلا رہا ہوں۔ جس کاکوئی مسئلہ ہو اسے اللہ کے نام پر لگا دیتا ہوں ان کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔میں ٹیکسی ڈرائیور ہوں۔ ٹیکسی میں درس چلاتا ہوں ‘ درس کے بعد ذکر ہوتا ہے تو لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا سن رہے ہو تو میں ان سے انگریزی میں پوچھتا ہوں کیا آپ کو اللہ کا پتہ ہے؟ پھر میں انہیں کہتا ہوں کہو’’ اللہ اللہ‘‘ تو پھر وہ اپنے انگریزی لہجے میں ’’اللہ اللہ‘‘ کہتے ہیں اور بہت خوش ہوتے ہیں‘ اگر کسی سے دوبارہ ملاقات ہو جائے تو بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں‘ مجھے فائدے بتاتے ہیں کہ اللہ کا نام لینے سے ہمیں یہ یہ فائدے ملے۔کچھ عرصہ پہلے میں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ ایک بندہ میرے ساتھ فیکٹری میں کام کرتا تھا‘کہنے لگا مجھے رات کو نیند نہیں آتی ‘ میں نے اس سے کہا جب رات کو نیند نہ آئے تو’’ اللہ اللہ‘‘  پڑھنا شروع کر دینا ‘وہ مجھ سے پوچھنے لگا یہ کیا ہے‘ میں نے اسے کہا یہ میجک ورڈ(جادوئی لفظ) ہے۔ جب میں اگلے دن فیکٹری پہنچا تو اس بندے نے مجھے آتے ہی پکڑ لیا اور کہنے لگا آپ نے مجھے کیا بتایا تھا میں نے رات اللہ اللہ پڑھا تو مجھے پتہ بھی نہیں چلا کب نیند آ گئی ۔(محمد عمر ، انگلینڈ)