محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ایک مشہور حکیم کا قول ہے کہ علاج ایسے طریقوں سے کرنا چاہیے جو سہل ہوں کیونکہ قدرت نے کوئی ایسی چیز پیدا نہ کی ہے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو۔ ہم میں خامی ہے ہم اس پر تحقیق نہ کریں، علاج ایسا ہو جو قانونِ قدرت پر ہو‘ آسان اور مفید ہو۔
آج اپنا ایک اور آزمودہ طبی تجربہ قارئین کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا ہوںجو خونی و بادی ہر قسم کی بواسیر کے لئے نہایت اکسیر ہے۔ایسے افراد جو بواسیر کے مرض کی وجہ سے پریشان ہوں‘ جگہ جگہ سے علاج کروا کر عاجز آچکے ہوں مگر پھر اس کے باوجود بھی شفاء نہ مل رہی ہو یا پھر عارضی طور پر فائدہ ہوتا ہو اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ اس اذیت ناک مرض میں مبتلا ہوجاتے ہوں تو میرا مشورہ ہے کہ درج ذیل نسخہ بنا کر کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرلیں‘مجھے یقین ہے اس نسخہ کی وجہ سے وہ اس مرض کی وجہ سے ان شاءاللہ مزید خوار ہونے سے بچ جائیں گے۔
ھوالشافی:ایک عام سائز کی برگد کی لکڑی لے کراتنا جلائیں کہ وہ کوئلہ بن جائے۔ اس کوئلے کو اتنا باریک کر لیں کہ دانے نہ رہیں ۔ اس سفوف کی تین ماشہ کی تین پڑیاں بنا لیں۔ صبح و شام ایک ایک پُڑیا تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔اس کے علاوہ تھوڑے سے مکھن میں برگد کی لکڑی کا باریک پسا ہوا کوئلہ اچھی طرح مکس کرلیں۔ یہ ایک مرہم سی بن جائے گی۔ اس مرہم کو صبح و شام قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد بواسیر کے مساموں پر لگائیں،کچھ عرصہ یہ نسخہ لازمی آزمائیں‘ اِن شاء اللہ شفاء ہوگی۔